Business Recorder - Business & Finance

عالمی مارکیٹ میں سونا مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کی جانب گامزن
امریکی ڈالر کی مضبوطی اور امریکہ-ایران جنگ بندی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی شرح سود میں جلد اور بڑی کٹوتیوں کی توقعات کے باعث سونا مسلسل تیسرے ہفتے بھی اضافے کی جانب گامزن رہا، جس سے سود نہ دینے والی قیمتی دھات (بلین) کو سہارا ملا۔

اسپاٹ گولڈ  0.1 فیصد کمی کے ساتھ 4,759.54 ڈالر فی اونس پر آگیا، تاہم رواں ہفتے  سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جون کی ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 4,782.70 ڈالر پر آگئی۔

ڈالر انڈیکس میں مضبوطی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ڈالر میں قیمت مقرر ہونے والا سونا دیگر کرنسی رکھنے والوں کے لیے مزید مہنگا ہو گیا۔

28 فروری کو ایران کے ساتھ امریکہ-اسرائیل تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک اسپاٹ گولڈ میں تقریباً 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پیدا ہونے والی مہنگائی اور شرح سود میں مزید اضافے کے خدشات ہیں۔

ادھر امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی نازک جنگ بندی جمعہ کو مزید دباؤ کا شکار نظر آئی، کیونکہ واشنگٹن نے تہران پر آبنائے ہرمز  کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب، برینٹ کروڈ (خام تیل) کی قیمتوں میں رواں ہفتے 11 فیصد سے زائد کی بڑی کمی دیکھی گئی۔ اس گراوٹ کی وجہ وہ امید ہے کہ جنگ بندی کے نتیجے میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھل سکتا ہے۔

سرمایہ کار اب آج ہی جاری ہونے والے امریکہ کے مارچ کے کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعدادوشمار کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی کی سمت کے بارے میں مزید اشارے مل سکیں۔

سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق، مارکیٹ دسمبر کے اجلاس میں شرح سود میں کم از کم 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کے 31 فیصد امکانات ظاہر کر رہی ہے، جو گزشتہ سیشن میں 20 فیصد تھے۔

دیگر دھاتوں میں اسپاٹ سلور (چاندی) 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 75.74 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جبکہ پلاٹینم 2 فیصد کمی کے ساتھ 2,061.06 ڈالر اور پلیڈیم 1.2 فیصد گر کر 1,539.43 ڈالر پر آگیا۔