Business Recorder - Business & Finance

پاکرا نے فیصل بینک کی ریٹنگ بڑھا کر ڈبل اے پلس کردی
پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کو پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے اُس کی سابقہ درجہ بندی ڈبل اے سے ترقی دیتے ہوئے طویل  مدتی ادارہ جاتی درجہ بندی (ریٹنگ) ڈبل اے پلس کردی۔ بینک کی قلیل مدتی ریٹنگ اے ون پلس برقرار ہے جب کہ آؤٹ لک بھی مستحکم ہے۔

درجہ بندی میں یہ ترقی فیصل بینک کی ایک مکمل اسلامی بینک کے طور پر کامیابی کی عکاسی کرتی ہے جس نے ملک کے نمایاں مالیاتی اداروں میں سے ایک کے طور پر اس کی پوزیشن کو مستحکم بنایا ہے۔ اس پیش رفت کی بنیاد اس کی اسٹریٹجک شراکت داریاں اور ڈیجیٹل تبدیلی ہے۔

ایف بی ایل نے زیرجائزہ مدت کے دوران اہم مالیاتی اشاریوں میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈیجیٹل بینکنگ سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا اورمجموعی لین دین 3 ٹریلین روپے سے بڑھ گیا جبکہ ریٹیل ڈپازٹس 1.4 کھرب روپے پر جا پہنچے، جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 36.7 فیصد زائد ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹس 31.3 فیصد اضافے سے 536 ارب روپے پر پہنچ گئے، جو صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور بینک کی کم لاگت فنڈنگ بیس میں توسیع کی عکاسی کرتا ہے۔ 2025 میں بینک کی مجموعی آمدن 99 ارب روپے رہی، جبکہ نیٹ اسپریڈز 69.6 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے۔ نان فنڈڈ آمدن میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جس میں فیس آمدن میں 22.7 فیصد اور فارن ایکسچینج آمدن میں 46.7 فیصد اضافہ شامل ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026