Business Recorder - World

جنگ بندی سے خطے اور دنیا کو سکون ملے گا، اسٹارمر کا خیرمقدم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی جنگ بندی کو مستحکم کرنا ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں اسٹارمر نے کہا کہ  میں راتوں رات ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہوں، جس سے خطے اور دنیا کو سکون ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس جنگ بندی کو مستقل معاہدے میں بدلنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

یہ دورہ برطانیہ کی میزبانی میں 30 سے زائد ممالک کے فوجی منصوبہ سازوں کے اہم ورچوئل اجلاس کے بعد ہو رہا ہے، اجلاس میں بھی آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل پر غور کیا گیا۔

فروری کے آخر میں ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کے باعث یہ کلیدی بحری راستہ بند ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل، گیس اور کھاد کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ برطانیہ نے بتایا کہ اس کی افواج نے اب تک خطے میں 110 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔