Business Recorder - Markets

ٹرمپ کا دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا
عالمی مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کرنے کا اعلان کیا جس کے لیے آبنائے ہرمز کو فوری اور محفوظ طریقے سے دوبارہ کھولنے کی شرط رکھی گئی ہے۔

صبح 3 بجکر 30 منٹ پربرینٹ فیوچرز 14.51 ڈالر یا 13.3 فیصد گر کر 94.76 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 17.16 ڈالر یا 15.2 فیصد کمی کے ساتھ 95.79 ڈالر فی بیرل تک گرگئی۔

ٹرمپ کے رویے میں یہ تبدیلی ایران کو دی گئی اس ڈیڈ لائن سے کچھ دیر پہلے سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایران یا تو آبنائے ہرمز کو کھول دے، جہاں سے دنیا کے 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے، یا پھر اپنے سویلین انفرااسٹرکچر پر وسیع پیمانے پر حملوں کا سامنا کرے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ دو طرفہ جنگ بندی ہوگی!۔ اس سے قبل منگل کو انہوں نے اپنی پوسٹ میں دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آج رات ایک پوری تہذیب فنا ہو جائے گی۔

بدھ کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی  نے کہا ہے کہ اگر اس کے خلاف حملے رک گئے تو وہ بھی اپنی جوابی کارروائیاں بند کر دے گا اور ایرانی مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے دو ہفتوں تک آبنائے ہرمز سے محفوظ ترسیل ممکن ہوسکے گی۔

تاہم خلیج کی متعدد ریاستوں نے میزائل داغے جانے اور ڈرون حملوں کی نشاندہی کی ہے یا شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔

ایم ایس ٹی مارکی  کے تجزیہ کار ساؤل کاوونک نے کہا کہ امن معاہدے کے باوجود ممکن ہے کہ مستقبل میں ایران کی ہمت مزید بڑھ جائے اور وہ آبنائے ہرمز کوخطرے میں ڈالے جس کے نتیجے میں مارکیٹ مستقبل میں آبنائے ہرمز سے متعلق بڑھتے ہوئے خطرات کو اپنی قیمتوں میں شامل رکھے گی۔

ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے دوران مارچ میں تیل کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے بڑا ماہانہ اضافہ دیکھا گیا جو کہ 50 فیصد سے زیادہ تھا۔

کامن ویلتھ بینک کے تجزیہ کار وویک دھر نے ایک نوٹ میں کہا کہ جامع معاہدے کی تفصیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل قریب میں جغرافیائی سیاسی خطرات کی بنیاد پر قیمتوں میں نمایاں اضافے (پریمیم) کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے جسے انہوں نے مذاکرات کے لیے ایک قابلِ عمل بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین طویل مدتی امن کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے بہت قریب ہیں۔

آئی جی کے تجزیہ کار ٹونی سائیکامور نے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے اور مزید مستقل بنیادوں پر (آبنائے ہرمز کے) کھلنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے، لیکن اب بھی بہت سے اگر مگر حل ہونا باقی ہیں۔

معمول کے برعکس ڈبلیو ٹی آئی  نے برینٹ کے مقابلے میں اپنی قیمتوں میں اضافہ (پریمیم) برقرار رکھا ہے کیونکہ اس کا ترسیلی معاہدہ مئی کے لیے ہے جبکہ برینٹ کا جون کے لیے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جلد ترسیل کی تاریخ والے بیرلز کی قیمتیں زیادہ طلب کی جارہی ہیں۔