Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کو سخت وارننگ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی کوئی بھی کوشش ناقابلِ معافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کفایت شعاری کے اقدامات، توانائی کی بچت  پالیسیوں اور پٹرولیم مصنوعات کے انتظام پر عملدرآمد سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے علاقائی کشیدگی کے دوران قومی معاشی استحکام کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

بجلی کی پیداوار کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ملک کے جزوی انحصار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی بچت کے اقدامات بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

حکام نے وزیرِاعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جس کا اطلاق اپریل سے ہورہا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ علاقائی صورتحال کی سنگینی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ پوری قوم ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کی مہم میں اپنا حصہ ڈالے۔ انہوں نے پٹرول اور بجلی کے ضیاع کو روکنے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

حکام نے مزید بتایا کہ مارکیٹوں کی جلد بندش اور کفایت شعاری کے دیگر اقدامات کا مقصد نہ صرف قیمتی زرِ مبادلہ بچانا ہے بلکہ ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کو مستحکم کرنا بھی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ بھی اسی نقشِ قدم پر چلتے ہوئے صوبے بھر میں رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرے گی۔

حکام کے مطابق، وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں سے پٹرولیم سبسڈی کے اہل افراد کی تفصیلات موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں اور تصدیق کے بعد ایک شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے 4 اپریل سے مال بردار گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کو مسلسل سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026