Business Recorder - Business & Finance

ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان، سونے کی قیمتیں تین ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
سونے کی قیمتیں بدھ کو تقریباً 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں کیونکہ مارکیٹوں نے قلیل مدتی خطرات کا دوبارہ جائزہ لیا، یہ صورتحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر بمباری اور حملے دو ہفتوں کیلئے معطل کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس سے توانائی کی وجہ سے پیدا ہونے والے افراطِ زر کے خدشات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,812.49 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ اس سے قبل سیشن کے دوران، سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جو 19 مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

جون کی ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز میں 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کی قیمت 4,841.60 ڈالر ہو گئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن حملوں میں دو ہفتوں کے وقفے پر راضی ہو گیا ہے اور اسے ایران کی جانب سے ایک 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے جسے انہوں نے مذاکرات کے لیے ایک قابلِ عمل بنیاد قرار دیا۔

ان کے یہ ریمارکس ان گزشتہ انتباہات کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ تہران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے ورنہ اسے امریکی جوابی کارروائی کا خطرہ مول لینا ہوگا۔

آزاد میٹلز ٹریڈر تائی وونگ نے کہا کہ یہ محض وقتی سکون کی وجہ سے آنے والی تیزی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ایران اس پر عمل کرتا ہے۔ سونے کیلئے 200 دن کی اوسط قیمت یعنی 4,930 ڈالر اور پھر 5,000 ڈالر کلیدی رکاوٹیں ہوں گی، اسی طرح چاندی کے لیے 80 سے 81 ڈالر کی سطح اہم ہے۔

پاکستان جو واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالثی کررہا ہے نے دو ہفتوں کی توسیع کی درخواست کی تھی تاکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کا موقع مل سکے۔

ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے اپنی تجویز پیش کرنے کے بعد امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، تاہم کونسل نے یہ بھی واضح کیا کہ ان مذاکرات کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں ہے۔

توانائی کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں جس سے مرکزی بینکوں کیلئے شرحِ سود سے متعلق فیصلے کرنا مشکل ہوسکتا ہے، اگرچہ غیریقینی صورتحال میں سونے کو افراطِ زر کے خلاف ایک حفاظتی ڈھال اور سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ اثاثہ سمجھا جاتا ہے لیکن زیادہ شرحِ سود کے ماحول میں اس کی کشش کم ہو جاتی ہے کیونکہ اس پر کوئی منافع نہیں ملتا۔

فیڈرل ریزرو بینک آف ڈلاس کی تحقیق کے مطابق عالمی تیل کی تجارت میں طویل تعطل سال کے آخر تک امریکی مہنگائی کو 4 فیصد سے اوپر لے جاسکتا ہے جبکہ قلیل مدت میں اس میں مزید تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔

سونا جس نے سال کا آغاز مثبت انداز میں کیا تھا، 28 فروری کو ایران جنگ چھڑنے کے بعد سے اب تک 8 فیصد سے زائد گرچکا ہے۔

مارکیٹیں اب فیڈرل ریزرو کے مارچ میں ہونے والے اجلاس کے منٹس کا انتظار کررہی ہیں جو آج ہی جاری کیے جائیں گے۔

دیگر دھاتوں میں اسپاٹ سلور (چاندی) 4.9 فیصد اضافے کے ساتھ 76.48 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 3.2 فیصد اضافے سے 2,020.57 ڈالر اور پلیڈیم 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,529.35 ڈالر پر پہنچ گیا۔