Business Recorder - Business & Finance

آف گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے نئی لیوی ریٹ مقرر
پٹرولیم ڈویژن نے جنوری 2026 کے لیے آف گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے 1,406 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ  کی نئی لیوی ریٹ کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آف گرڈ (کیپٹیو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 کے تحت وفاقی حکومت نے مقررہ مدت کے لیے یہ شرح طے کردی ہے۔

آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحاتی پروگرام کے تحت آف گرڈ (کیپٹیو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 کھاد سمیت دیگر صنعتوں کے کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے استعمال کی جانے والی قدرتی گیس اور آر ایل این جی پر بتدریج لیوی عائد کرتا ہے، اس اقدام کا مقصد صنعتوں کو نیشنل گرڈ پر منتقل ہونے کی ترغیب دینا اور بجلی کے ٹیرف میں سبسڈی فراہم کرنا ہے۔

اس قانون سازی کے تحت لیوی میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر صنعتی ٹیرف پر پانچ فیصد اضافے کے بعد اسے اگست 2025 سے 10 فیصد، فروری 2026 سے 15 فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ اگست 2026 سے یہ 20 فیصد پر مستقل ہو جائے گی۔

حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے اس لیوی سے 105 ارب روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

یہ لیوی اس ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت وصول کی جائے گی جسے گزشتہ سال کے اوائل میں پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026