Business Recorder - Pakistan

جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس کی سعودی عرب کے خلاف سنگین اشتعال انگیزی کی شدید مذمت
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

فورم نے نوٹ کیا کہ شدید اشتعال انگیزی کے باوجود سعودی عرب کی جانب سے اب تک دکھائے گئے صبر و تحمل اور توازن نے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار کی ہے۔ تاہم  جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والے اس اجلاس میں واضح کیا گیا کہ  اس طرح کی بلاجواز جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں، جو جاری پرامن آپشنز اور سازگار ماحول کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی جانب سے سعودی عرب کے اندر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں منگل کو مشرقی صوبے کے صنعتی شہر جبیل میں ایک پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بھی ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس نے ان حملوں کو ایک غیر ضروری تناؤ قرار دیا جو تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

فورم نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی بھرپور کوششوں کو سراہا اور تحمل، مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے اصولی سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  فورم نے ایک ذمہ دار علاقائی اسٹیک ہولڈر اور  ریجنل سیکیورٹی اسٹیبلائزر کے طور پر پاکستان کے کردار کو دہرایا جو امن و استحکام کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

کانفرنس کے دوران شہدائے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان کی میراث پاکستان کی قومی سلامتی کی بنیاد ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت، افواج اور عوام کے اشتراک سے پاکستان اپنی سیکیورٹی، معاشی استحکام اور عالمی وقار کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔

فورم نے ملکی و غیر ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا اور اعادہ کیا کہ بھارت اور دیگر بیرونی سرپرستوں کے ایما پر کام کرنے والے تمام دہشت گرد گروہوں اور ان کے سہولت کاروں کا بلا امتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  آپریشن غضب اللحق کی رفتار اس وقت تک برقرار رکھی جائے گی جب تک دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کا فیصلہ کن خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

کانفرنس نے بھارت کی جانب سے مسلسل ڈس انفارمیشن، بے بنیاد الزامات اور فالس فلیگ بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے نوٹ کیا کہ ایسے ہتھکنڈے عالمی سطح پر بدنام ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ماورائے عدالت قتل پر پردہ ڈالنے کے لیے حالیہ فرضی مقابلوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اپنے اختتامی کلمات میں آرمی چیف نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔