Business Recorder - Pakistan

سعودی عرب میں توانائی کی تنصیبات پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملے، پاکستان کا شدید اظہار مذمت
پاکستان نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی کی تنصیبات پر ایران کی جانب سے کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مملکت کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے سرکاری بیان میں اس کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان اور اہم بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ  حکومتِ پاکستان متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتی ہے اور اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد نے مزید خبردار کیا کہ اس طرح کے حملے  خطرناک پیش رفت ہیں جو براہِ راست علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ  حکومتِ پاکستان ان حملوں کو سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی سمجھتی ہے۔

ریاض کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دفترِ خارجہ نے مملکت کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی  فارس کے مطابق ایران نے منگل کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع جبیل صنعتی شہر میں ایک پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔ سعودی عرب کے سرکاری کمیونیکیشن آفس، سرکاری تیل کمپنی  آرامکو اور اس کے ذیلی ادارے  سابک نے فی الوقت ان واقعات پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا ہے۔