Business Recorder - Pakistan

190 ملین پاؤنڈ کیس : اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان کی وکلاء سے ملاقات کرانے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے  جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف  کے بانی عمران خان کی ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے قانونی ملاقات کا انتظام کریں۔ عدالت نے یہ حکم 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران دیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی اور قانونی مشاورت کے لیے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ بدھ کو دوپہر 2 بجے یہ ملاقات یقینی بنائی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپیلوں پر ہفتے میں دو بار سماعت کے لیے تیار ہے، تاکہ قانونی ٹیم کو اپنے موکل تک باقاعدہ رسائی مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی پر فوری فیصلہ ہو سکتا ہے اور اگر مرکزی اپیل پر دلائل شروع ہوں تو سات روز میں حتمی فیصلہ دیا جا سکتا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی کارروائی کو غیر ضروری طور پر سنسنی خیز بنانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ اپنے موکل سے بالمشافہ مشاورت کے بعد عدالت کی بھرپور معاونت کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک کے لیے ملتوی کر دی۔