Business Recorder - Business & Finance

سندھ بینک کا ریکارڈ 6.37 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع
سندھ بینک کے حصص یافتگان نے 30 مارچ 2026 کو منعقدہ سالانہ جنرل میٹنگ میں 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔ بینک نے 6.37 ارب روپے کا ریکارڈ قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 155 فیصد زیادہ ہے۔

بینک کی خالص مارک اپ آمدنی میں 40 فیصد اور نان مارک اپ آمدنی میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بعد از ٹیکس منافع 20 فیصد اضافے کے ساتھ 3.35 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

بینک کی مالی حالت کی مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی مجموعی ایکویٹی بڑھ کر 33.55 ارب روپے ہو گئی ہے اور کیپٹل ایڈیکویسی ریشو (سی اے آر ) 25.04 فیصد رہا، جو کہ مقررہ حد سے کہیں زیادہ ہے۔

بینک کے ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح 342 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ ایک سال میں 4 لاکھ 82 ہزار سے زائد نئے کھاتے کھولے گئے۔ مجموعی ایڈوانسز (قرضہ جات) میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 98.9 ارب روپے سے بڑھ کر 170 ارب روپے ہو گئے ہیں۔ اس ترقی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار  اور کنزیومر فنانسنگ کے شعبوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026