Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم کی نیشنل ٹیرف کمیشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے  نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) کے تمام آپریشنل امور کو مکمل ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کی تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعظم آفس سے  جاری ہونے والی  پریس ریلیز کے مطابق این ٹی سی کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور اسے عالمی معیارات کے مطابق ڈھالنے کے لیے جاری اصلاحاتی اقدامات پر ایک جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران این ٹی سی کے چیئرمین نے شرکاء کو وزیراعظم کے منظور کردہ روڈ میپ کے تحت ادارے میں جاری قانونی، انتظامی اور مالیاتی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کمیشن کی ادارہ جاتی تشکیلِ نو کے بعد، ملکی صنعت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اس کی مؤثر کارکردگی ناگزیر ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے تناظر میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت این ٹی سی کے قانونی اور انتظامی مسائل کو حل کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ این ٹی سی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور انہیں قانونی و دیگر پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بہترین بین الاقوامی طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے تاکہ ادارے کی تشکیلِ نو اور کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے۔