Business Recorder - Pakistan

کراچی سمیت مختلف شہروں میں طوفانی ہواؤں اور برسات کا امکان
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں بارشوں، آندھی اور برف باری کے نئے سلسلے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال جنوری میں جاری کردہ پیش گوئی کے عین مطابق ہے اور اب اپریل سے جون تک کا تفصیلی پلان جاری کیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، پشاور، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، جبکہ ہری پور، صوابی اور وزیرستان میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں مری، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت کئی اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت تقریباً تمام بڑے شہروں میں طوفانی ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے، جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب اور گوادر سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کے پولز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔