Business Recorder - Business & Finance

غیر ضروری درآمدات پر فی الفور پابندی لگانے کا مطالبہ
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے ملکی معیشت کو  انتہائی نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک سنگین مالیاتی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

سلیم میمن نے نشاندہی کی کہ حالیہ مہینوں میں درآمدات برآمدات کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہو چکی ہیں، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمدات اس خسارے کی بڑی وجہ ہیں۔ مزید برآں خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھے گا اور مہنگائی و بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔

انہوں نے معاشی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری درآمدات پر فی الفور پابندی لگائی جائے، مقامی صنعتوں کو تحفظ دیا جائے، شمسی توانائی جیسے متبادل ذرائع کو فروغ دیا جائے ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026