Business Recorder - Business & Finance

گیس کی فراہمی معطل، ایگری ٹیک نے یوریا پلانٹ بند کردیا
ایگری ٹیک لمیٹڈ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باعث کمپنی کا یوریا پلانٹ بند ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے ایک نوٹس کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو  مطلع کیا۔

کمپنی کے مطابق ایس این جی پی ایل نے بکاخیل کے علاقے میں اچانک آنے والے سیلاب  کی وجہ سے پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کے بعد فورس میجر (ناگزیر حالات/ہنگامی صورتحال) کا اعلان کردیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی گیس کی فراہمی دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

کمپنی نے بتایا  کہ تب تک پلانٹ غیر فعال رہے گا۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔

ایگری ٹیک لمیٹڈ کو 1959 میں پاکستان میں پاک-امریکن فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے طور پر شامل  کیا گیا تھا۔

کمپنی یوریا اور گرینولیٹڈ سنگل سپر فاسفیٹ کھاد کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے اور اس کی مصنوعات کھاد کی مارکیٹ میں تارا کے برانڈ نام سے فروخت کی جاتی ہیں۔