Business Recorder - World

امریکی ڈیڈ لائن قریب، ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کا منصوبہ موصول
امریکہ اور ایران کے درمیان پانچ ہفتوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی میں امن منصوبہ پیش کر دیا گیا ہے، تاہم تہران نے تاحال آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کی شرط مسترد کر دی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ اگر منگل کی رات 8 بجے تک عالمی توانائی کی سپلائی کا یہ اہم راستہ نہ کھولا گیا تو ایران پر  جہنم  برسا دی جائے گی اور اس کے بجلی گھروں و پلوں سمیت سویلین انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے رات بھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا۔ پاکستانی منصوبے میں فوری جنگ بندی اور اگلے 15 سے 20 دنوں میں مستقل تصفیے کے لیے مذاکرات کی تجویز دی گئی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنا موقف ثالثوں تک پہنچا دیا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی الٹی میٹم یا دھمکی کے زیرِ اثر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

28 فروری سے جاری اس جنگ کے اثرات انتہائی ہولناک رہے ہیں، جس میں اب تک ایران میں 244 بچوں سمیت 3,540 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ کی کارروائیوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت کئی اعلیٰ حکام شہید ہو چکے ہیں، جن کی جگہ اب ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے لی ہے۔ دوسری جانب تہران کی شریف یونیورسٹی پر حملے سے ملک کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارم بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کر کے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں اسرائیلی مفادات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ لبنان میں بھی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 1,461 افراد جان سے جا  چکے ہیں، جبکہ جنگ میں اب تک 13 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ماہرین نے سویلین آبادی پر حملوں کو ممکنہ جنگی جرائم قرار دیا ہے، تاہم فریقین کے درمیان تناؤ تاحال ڈیڈ لائن کی جانب بڑھ رہا ہے۔