Business Recorder - Pakistan

ملک بھر میں ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال کے باوجود، پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں چلنے والی تمام ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان ریلوے کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کے دوران بتائی۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو پاکستان ریلوے کے انتظامی و آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام پر کسی بھی قسم کا اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کررہی ہے، انہوں نے ریلوے نظام میں بہتری کے ذریعے آمدنی بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے کو ایک جدید، محفوظ اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم میں بدلنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت عوامی بہبود کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور تمام اداروں کی کارکردگی میں بہتری ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر ریلوے کو جاری ریلوے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے ایندھن پر بھاری سبسڈی اور مفت پبلک ٹرانسپورٹ کے اقدامات پر مشتمل ریلیف پیکجز کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخی اقدامات کرتے ہوئے اورنج لائن اور میٹرو بس جیسےشہری ٹرانزٹ سسٹمز کے کرائے فری کردیے، اس کے ساتھ زرعی شعبے کیلئے ڈیزل پر فی لیٹر 100 روپے کی بھاری سبسڈی بھی دی ہے۔

اسی طرح  وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے بھی ایک صوبائی پروگرام ترتیب دیا جس کے تحت پٹرولیم  قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ بھر کے لاکھوں رجسٹرڈ موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2,000 روپے کی براہِ راست نقد سبسڈی دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔