Business Recorder - Pakistan

شدید بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین موسم کی وارننگ (الرٹ) کے مطابق پیر سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات  کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ الرٹ کے مطابق تیز بارشوں کے باعث 6 اپریل کو شمال مشرقی بلوچستان، زیریں خیبر پختونخوا کے مقامی ندی نالوں اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال (فلیش فلڈ) کا خدشہ ہے جب کہ 7 اور 8 اپریل کو کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات کے مقامی نالوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ژالہ باری اور آندھی سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

پیش گوئی کے مطابق آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز جیسے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ آج سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو بدھ تک ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں برقرار رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان، زیریں خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (جبکہ چند مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری) کا امکان ہے، جبکہ شام یا رات کے وقت سندھ، بالائی و وسطی پنجاب، جنوبی و وسطی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026