Business Recorder - Business & Finance

عالمی جغرافیائی حالات میں بہتری، 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو اتار چڑھاؤ سے بھرپور تجارتی سیشن دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس دونوں جانب حرکت کرتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر100 انڈیکس دن کی کم ترین سطح 147,771 پوائنٹس تک گرگیا،تاہم تجارتی سیشن کے دوسرے ہاف میں خریداری کا رجحان لوٹ آیا جس نے انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 151,875.01 پوائنٹس پر پہنچا دیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 809.10 پوائنٹس یا 0.54 فیصد اضافے سے 151,207.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق مارکیٹ کے آغاز میں دباؤ بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی خدشات کی عکاسی کر رہا تھا، تاہم ممکنہ جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی توقعات سے پیدا ہونے والی امید نے صورتحال کا رخ بدل دیا، جس کے باعث سیشن کے اختتام پر زبردست ریکوری دیکھی گئی۔

ادارے نے مزید کہا کہ  اس واپسی کی قیادت جارحانہ خریداری  اور شارٹ کورنگ نے کی، جس کی بدولت سیشن کے اختتام تک مارکیٹ پر تیزی کے رجحان  کا غلبہ رہا۔

انڈیکس کے محاذ پر دیکھا جائے تو یو بی ایل، بینک الفلاح، اٹک ریفائنری، پاکستان آئل فیلڈز اور نیسلے  جیسے بڑے شیئرز نے مجموعی طور پر انڈیکس سے 716 پوائنٹس کم کیے۔ اس کے برعکس اینگرو، پی پی ایل، لکی سیمنٹ، حب پاور، او جی ڈی سی  اور ایم سی بی  نے انڈیکس کو سہارا دیا اور اس میں 666 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

امریکی ڈیڈ لائن قریب آنے کے ساتھ ہی  پیر کو ریاست ہائے متحدہ اور ایران کو پانچ ہفتوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک منصوبے کا فریم ورک موصول ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کو ان تجاویز سے باخبر ایک ذریعے نے بتایا کہ پاکستان کی ثالثی میں تیار کردہ یہ منصوبہ رات بھر کے شدید رابطوں کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جس میں فوری جنگ بندی اور اس کے بعد 15 سے 20 دنوں کے اندر وسیع تر تصفیے کے لیے مذاکرات مکمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذریعے کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر رات بھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ رابطے میں رہے۔

بین الاقوامی سطح پر پیر کو ایشیا میں ٹریڈنگ کے آغاز پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، بانڈز کی قدر میں کمی آئی اور اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی ڈیڈ لائن پوری نہ کی تو اس کو جہنم میں تبدیل کردینگے۔

ٹرمپ کی جانب سے منگل تک اس اہم آبی گزرگاہ کو نہ کھولنے کی صورت میں بجلی گھروں اور پلوں سمیت سویلین انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنے کی بار بار کی دھمکیوں نے تاجروں کو خلیجی ریاستوں میں ایرانی اہداف پر ممکنہ جوابی حملوں کے حوالے سے خوفزدہ کر رکھا ہے۔

پیر کو خطے کے کئی ممالک میں تعطیلات کے باعث مارکیٹ میں لین دین کم رہا، جس کے نتیجے میں 500 ایس اینڈ پی  ای منی فیوچرز میں 0.2 فیصد کمی آئی، جبکہ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کے وسیع ترین انڈیکس ایم ایس سی آئی میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نکی 225  میں 1.2 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی  میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور یہ 1.4 فیصد بڑھ کر 110.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، جس کی وجہ اتوار کو اوپیک پلس  کے اراکین کا مئی کے لیے تیل کی پیداوار میں روزانہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل اضافے پر اتفاق تھا۔ تاہم یہ اضافہ کئی بڑے پیدا کنندہ ممالک کے لیے صرف کاغذوں تک محدود رہے گا کیونکہ آبنائے ہرمز کے عقب میں واقع ان ممالک کی تیل کی پیداواری تنصیبات اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو جنگ کے آغاز سے اب تک شدید نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثنا  پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 0.03 روپے کی بہتری کے ساتھ 279.07 پر بند ہوئی۔

آل شیئر انڈیکس میں تجارتی حجم گزشتہ سیشن کے 471.94 ملین سے کم ہو کر 457.21 ملین شیئرز رہ گیا۔ تاہم، حصص کی مالیت گزشتہ سیشن کے 24.64 ارب روپے سے بڑھ کر 30.88 ارب روپے ہوگئی۔

سینرجیکو پی کے 57.96 ملین شیئرز کے ساتھ والیم لیڈر رہا، جس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 30.55 ملین اور پاک ریفائنری 28.35 ملین شیئرز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پیر کو مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 261 کی قیمتوں میں اضافہ، 153 میں کمی جبکہ 69 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔