Business Recorder - Pakistan

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی کے خاتمے پر زور
اسلام آباد اور تہران نے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ پاکستان نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سامنے آئی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کشیدگی میں کمی کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا اور زور دیا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا تھا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے مؤقف کو امریکی میڈیا میں غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی توجہ اس بات پر ہے کہ اس پر مسلط کی گئی غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کے لیے مؤثر شرائط طے کی جائیں۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی وضاحت کو سراہا اور اسے مثبت قرار دیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026