Business Recorder - World

امریکہ چین تجارتی جنگ، مئی میں ٹرمپ اور شی جن پنگ ملاقات مرکز نگاہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی میں  آٹھ سال بعد چین کے پہلے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ یہ اہم دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی کشیدگی اور ٹیرف کی پالیسیوں پر تنازع برقرار ہے، تاہم دونوں ممالک حالیہ برسوں میں متعدد مذاکرات اور رابطوں کے ذریعے تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں عالمی معیشتوں کے درمیان کشیدگی ابتدائی طور پر باہمی ٹیرف کے نفاذ سے شروع ہوئی تھی، جو بعد ازاں مختلف تجارتی مذاکرات، ٹیلیفونک رابطوں اور گزشتہ سال ہونے والی سربراہی ملاقاتوں کے ذریعے کسی حد تک منظم ہو گئی۔

2025 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی محاذ پر کئی اہم پیش رفتیں سامنے آئیں۔ مارچ میں امریکا نے چین کی صنعتوں پر نئی تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے جواب میں بیجنگ نے بھی جوابی تحقیقات شروع کر دیں۔ اسی دوران سربراہی ملاقات کی تیاریوں کے باوجود ٹرمپ نے ایران جنگ کے باعث اپنا دورہ مؤخر کر کے مئی کے وسط تک ملتوی کر دیا۔

فروری میں امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے عالمی ٹیرف نظام کو مسترد کیا، تاہم صدر نے ٹیرف برقرار رکھنے کا عندیہ دیا۔ جنوری میں چین نے ریکارڈ تجارتی سرپلس کے ساتھ سال مکمل کیا۔

گزشتہ سال بھی دونوں ممالک نے ٹیرف، نایاب معدنیات اور ٹیکنالوجی برآمدات سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے خلاف اقدامات کیے، جبکہ بعد میں کچھ تجارتی نرمی اور عارضی معاہدوں پر بھی اتفاق ہوا۔