Business Recorder - World

کویت پر ایران کا ڈرونز کے ذریعے حملہ، آئل سیکٹر کمپلیکس، پاور پلانٹس اور سرکاری عمارتیں نشانہ بنیں
کویت پٹرولیم کارپوریشن نے بتایا ہے کہ شعیخ آئل سیکٹر کمپلیکس میں آگ لگ گئی جو وزارت تیل اور کے پی سی ہیڈکوارٹرز پر مشتمل ہے۔ یہ واقعہ ایک ڈرون حملے کے بعد پیش آیا جس کی اطلاع کویتی سرکاری خبر ایجنسی نے دی ہے۔

کویت کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک ایرانی ڈرون نے سرکاری وزارتوں کے ایک دفتر کمپلیکس کو نشانہ بنایا جس سے عمارت کو شدید  نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دو پاور جنریشن یونٹس بھی اس وقت غیر فعال ہو گئے جب ایرانی ڈرونز نے دو بجلی اور پانی صاف کرنے کے پلانٹس کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے نتیجے میں انفرااسٹرکچر کو نمایاں نقصان پہنچا۔

کویت کی وزارت بجلی و پانی کے مطابق ان تمام واقعات میں کسی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے کہا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ، جس میں امریکہ بھی شامل ہے، چھٹے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور خطہ مزید کشیدگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل اور ان خلیجی عرب ممالک پر حملے کیے جا رہے ہیں جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔

ابھی تک ایران کی جانب سے ان حملوں پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔