Business Recorder - World

48 گھنٹے میں معاہدہ یا قیامت خیز تباہی کا سامنا کرو، ٹرمپ کی ایران کو تازہ دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ایران کے پاس اہم آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق معاہدہ کرنے کے لیے 48 گھنٹے باقی ہیں، بصورت دیگر اسے ” قیامت خیز تباہی “ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا: ”یاد رکھیں جب میں نے ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دس دن کا وقت دیا تھا۔“

انہوں نے مزید کہا: ”وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹوں میں ان پر ’قیامت‘ ٹوٹ پڑے گی“، اور ساتھ ہی کہا: ”خدا کی شان!“

ٹرمپ نے ابتدائی طور پر 21 مارچ کو ایران کے بڑے پاور پلانٹس کو ”مٹا دینے“ کی دھمکی دی تھی، جس کا آغاز ملک کے سب سے بڑے پلانٹ سے کرنے کا عندیہ دیا، اگر ایران نے بغیر کسی رکاوٹ کے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر نہ کھولا۔

تاہم دو دن بعد انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ”بہت اچھی اور نتیجہ خیز بات چیت“ جاری ہے، اور پاور پلانٹس پر کسی بھی ممکنہ حملے کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی، جو پیر کی رات 8 بجے (00:00 جی ایم ٹی منگل) کو ختم ہونا تھی۔

ماہرین کے مطابق شہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔