Business Recorder - Pakistan

پاکستان کو علاقائی بحری ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کے لیے تاریخی منظوری
وفاقی حکومت نے پاکستان کو خطے میں ایک مسابقتی ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر متعارف کروانے کیلئے بحری شعبے کے متعدد اقدامات کی منظوری دے دی۔

سرکاری تفصیلات کے مطابق ان اقدامات کی منظوری وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کی سفارشات پر دی گئی جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کررہے ہیں۔

حکومت نے ٹرانس شپمنٹ انتظامات کے تحت بلک  اور بریک بلک کارگو کی ہینڈلنگ کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے سے بندرگاہوں کے تھرو پٹ (استعمال کی شرح) میں نمایاں اضافے اور نئی بین الاقوامی شپنگ لائنوں کو راغب کرنے کی توقع ہے۔ اس اقدام سے اہم اشیاء بشمول اناج، کوئلہ، معدنیات اور پروجیکٹ کارگو کی مؤثر نقل و حمل ممکن ہو سکے گی جو کہ عالمی سمندری تجارت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔

آٹو موٹیو اور لاجسٹکس سیکٹر کے لیے ایک اور متوازی پیش رفت میں حکومت نے خصوصی رول آن/رول آف  بحری جہازوں کے ذریعے گاڑیوں کی ٹرانس شپمنٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

یہ سہولت کاروں، ایس یو ویز اور پہیوں پر لدے دیگر کارگو کے لیے ہوگی، جس سے پاکستان علاقائی گاڑیوں کی تقسیم کے نیٹ ورکس میں ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ اس اقدام سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز دونوں کے لیے ہینڈلنگ کے وقت اور آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

اس پیکیج کو مکمل کرتے ہوئے حکومت نے ٹرانس شپمنٹ آپریشنز کے تحت ایل سی ایل  کارگو ہینڈلنگ کی بھی منظوری دے دی، اس اقدام کے ذریعے پاکستان عالمی فریٹ فارورڈرز اور لاجسٹکس فراہم کرنے والوں کے لیے نمایاں طور پر پرکشش بن جائے گا۔

حکام نے نشاندہی کی کہ اس اقدام کے فوائد پاکستان کی سرحدوں سے باہر تک پھیلیں گے جس سے وسطی ایشیا کے لینڈ لاکڈ  پڑوسی ممالک کے لیے ٹرانزٹ کارگو کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی۔ یہ خطہ تیزی سے گرم پانی کی بندرگاہوں کے قابل اعتماد انفرااسٹرکچر تک رسائی کا خواہاں ہے اور پاکستان ان کے لیے مختصر ترین راستہ فراہم کرتا ہے۔

ان منظوریوں کے وقت کو تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم اور نپا تلا قرار دیا جارہا ہے۔ جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور سکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے علاقائی تجارتی راہداریوں میں نمایاں تبدیلی اور نئی صف بندی ہو رہی ہے۔ یہ صورتحال ان بندرگاہوں کے لیے ترقی کے بڑے مواقع پیدا کر رہی ہے جو متنوع، لچکدار اور مسابقتی کارگو ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پاکستان، جو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور بحیرہ عرب کے سنگم پر اپنی کمانڈنگ جیو اسٹریٹجک لوکیشن کی وجہ سے ممتاز ہے، اب بدلتے ہوئے ٹرانس شپمنٹ ٹریفک کا بڑا حصہ حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہا ہے۔

یہ اقدامات نہ صرف غیر ملکی زر مبادلہ کی صورت میں بندرگاہوں کے ریونیو میں اضافہ کریں گے اور لاجسٹکس اور اس سے وابستہ شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے بلکہ پاکستان کی بندرگاہوں کو محض ٹرانزٹ پوائنٹس سے حقیقی علاقائی رابطے  کے مراکز میں بھی تبدیل کر دیں گے۔