Business Recorder - Pakistan

پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ
حکومت نے رواں ماہ کے اختتام تک متحدہ عرب امارات  کو 2 ارب ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باوثوق ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ  یہ رقم، جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس بطور سیف ڈپازٹ رکھی گئی تھی، تقریباً 6 فیصد شرح سود پر حاصل کی گئی تھی۔ حکام کے مطابق، اتنی بلند شرح سود کی وجہ سے یہ قرض ملک کے لیے کافی مہنگا ثابت ہورہا تھا۔

سینئر حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات ماضی میں اس ڈپازٹ کو ہر سال بنیادوں پر رول اوور کرتا رہا ہے۔

اعلیٰ حکام کے مطابق، متحدہ عرب امارات اس سے قبل سالانہ بنیادوں پر ان ڈپازٹس کی واپسی کی مدت میں توسیع (رول اوور) کرتا آ رہا تھا۔

تاہم حالیہ مہینوں میں رول اوور کی شرائط کو مختصر کر دیا گیا، دسمبر 2025 میں اس سہولت میں صرف ایک ماہ کی توسیع کی گئی اور بعد ازاں اسے ماہانہ بنیادوں پر بڑھایا جاتا رہا۔

تاہم وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے بیرونی مالی بہاؤ سے متعلق میڈیا کے بعض حلقوں میں جاری قیاس آرائیوں اور تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مستحکم زرمبادلہ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے بیرونی مالی بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026