Business Recorder - World

مشرق وسطیٰ کے تنازع کے بڑھنے کے خدشات، اسٹاک مارکیٹس ملے جلے ردعمل کے ساتھ بند
متحدہ عرب امارات کی اسٹاک مارکیٹس جمعہ کے روز ملے جلے رجحان کے ساتھ بند ہوئیں، کیونکہ ایران جنگ کے مزید شدت اختیار کرنے کے خدشات نے سرمایہ کاری کے رجحان پر دباؤ ڈالا، خاص طور پر اس وقت جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر پر حملے کی دھمکی دہرائی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا:’’امریکی فوج نے ایران میں باقی ماندہ ہدف تباہ کرنا ابھی شروع نہیں کیا۔ اگلے ہدف پل، پھر بجلی کے پلانٹس ہوں گے۔‘‘

کویت نے بتایا کہ جمعہ کو ایرانی حملے نے ایک پاور اور پانی کی ڈیسلی نیشن پلانٹ کو نشانہ بنایا، جس سے اس کے بعض حصوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

دبئی کا مرکزی شیئر انڈیکس 0.5 فیصد گر گیا، جس کی بڑی وجہ بلیو چپ ڈویلپر ایمار پراپرٹیز اور اس کی تعمیراتی شاخ ایمار ڈیولپمنٹ کے 4.9 فیصد کے زوال تھے۔

بھارت کے مرکزی بینک نے ایمیریٹس این بی ڈی بینک کی  آر بی ایل بینک میں اکثریتی حصہ خریدنے کی تجویز کی منظوری دے دی، جو بھارت کے مالیاتی شعبے میں سب سے بڑے کراس باڈر سودوں میں سے ایک کے لیے کلیدی ریگولیٹری کلیئرنس ہے۔ ایمیریٹس این بی ڈی بینک کے حصص 0.4 فیصد نیچے بند ہوئے۔

دوسری جانب، ابوظہبی کا بینچ مارک انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ گیا، جسے ابوظہبی اسلامک بینک میں ایک فیصد اور پیٹرو کیمیکل بنانے والی کمپنی بروج میں 0.4 فیصد اضافے نے سہارا دیا۔

تیل کی قیمتیں، جو خلیج کی معیشتوں کا اہم جزو ہیں، جمعرات کو 8 فیصد بڑھ گئیں، کیونکہ تاجروں نے تیل کی سپلائی میں طویل رکاوٹوں کے خدشات ظاہر کیے۔ برینٹ کروڈ 8 فیصد اضافہ کے ساتھ 109.24 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔