Business Recorder - Pakistan

خیبرپختونخوا میں اتوار تک سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کی وارننگ
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جمعہ کے روز خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں اس ویک اینڈ پر اچانک سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  مغربی ہواؤں کے فعال موسمی نظام کے باعث ہونے والی درمیانی سے تیز بارشوں کی وجہ سے 3 سے 5 اپریل تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جن اضلاع کے متاثر ہونے کا امکان ہے ان میں بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی و جنوبی وزیرستان، کرم، کرک، اورکزئی، کوہاٹ، چیرات، مردان، نوشہرہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، چارسدہ، دیر، چترال، سوات، مہمند اور باجوڑ شامل ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی، وسطی اور بالائی خیبرپختونخوا کے مقامی ندی نالوں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور ملحقہ اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 25 مارچ سے اب تک خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، جس میں 77 مکانات متاثر ہوئے جن میں سے 33 مکمل تباہ ہو گئے۔ سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور کرک شامل ہیں۔

دریں اثنا ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں جو ہنگامی امداد فراہم کر رہی ہیں، جس میں طبی امداد اور بے گھر خاندانوں کو عارضی پناہ گاہوں کی فراہمی شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے اور بارشوں کی وجہ سے کٹ جانے والے دور افتادہ علاقوں تک رسائی بحال کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔