Business Recorder - News

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت، سندھ میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے 2 ہزار روپے سبسڈی کا اعلان
وفاقی اور سندھ  حکومتوں نے عالمی معاشی بحران کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر فیول سبسڈی اور مفت پبلک ٹرانسپورٹ کے ریلیف پیکیجز کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخی اقدامات کی نقاب کشائی کرتے ہوئے تمام بڑے شہری ٹرانسپورٹ سسٹمز بشمول اورنج لائن اور میٹرو بس کے کرایوں میں مکمل استثنیٰ (مفت سفر) کا اعلان کیا ہے، جبکہ زرعی شعبے کے لیے ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر کی خطیر سبسڈی بھی دی گئی ہے۔

ادھر وفاقی حکومت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر کے لاکھوں موٹر سائیکل سواروں کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے  نئے سبسڈی پروگرام کا خاکہ پیش کر دیا ہے۔

جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ نے تصدیق کی کہ سندھ میں ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالک کو ماہانہ 2,000 روپے سبسڈی دی جائے گی۔اس سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز نے ایک مخصوص موبائل ایپلی کیشن تیار کی ہے جہاں شہری اپنے شناختی کارڈ کی تفصیلات درج کر کے رقم کا کلیم کر سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق صوبے میں اس وقت 6.7 ملین رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سبسڈی کی رقم 15 سے 20 اپریل کے درمیان براہِ راست تصدیق شدہ مالکان کو منتقل کر دی جائے گی۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ نقد رقم کی منتقلی ہے نہ کہ پیٹرول پمپوں پر فی لیٹر 100 روپے کی رعایت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ 2,000 روپے کی یہ سبسڈی وفاقی حکومت کے گذشتہ روز کے اعلان کے مطابق ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت کے برابر بنتی ہے۔

گاڑیوں کی دستاویزات کو باقاعدہ بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے موٹر سائیکل کی ملکیت کی منتقلی (ٹرانسفر) مفت کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ان شہریوں پر زور دیا جن کی گاڑیاں اب تک ان کے نام پر نہیں ہیں کہ وہ ریلیف کے اہل رہنے کے لیے اگلے 15 دنوں میں منتقلی کا عمل مکمل کر لیں۔ مزید برآں  صوبائی حکومت بس اور ٹرک مالکان کو بھی اسی طرح کا ریلیف دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے ڈیٹا وفاق کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شدید اضافے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت 458.41 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 520.35 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔ حالیہ اضافہ مارچ کی سابقہ قیمتوں (پیٹرول 321.17 اور ڈیزل 335.86 روپے) کے مقابلے میں ایک بڑا جھٹکا ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 137.24 روپے اور ڈیزل میں 184.49 روپے فی لیٹر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اسی موقع پر وزیرِ خزانہ نے موٹر سائیکل صارفین کے لیے 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ  عالمی جغرافیائی و سیاسی حالات  نے تیل کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے، جس سے ایندھن درآمد کرنے والے ملک کی حیثیت سے پاکستان کی معیشت پر دباؤ بڑھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سفارش پر حکومت نے اب عام سبسڈی کے بجائے صرف غریب ترین طبقات کے لیے  ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چھوٹے کاشتکاروں کے لیے امداد:

زراعت کے شعبے کے لیے مراد علی شاہ نے بتایا کہ 1 سے 25 ایکڑ اراضی کے حامل تقریباً 3 لاکھ 36 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو 1,500 روپے فی ایکڑ دیے جائیں گے۔ یہ سبسڈی گندم کی کٹائی کے دوران ڈیزل کے اخراجات میں مدد کے لیے ہے، جس کی ادائیگیاں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ریلیف:

کرایوں میں اضافے کو روکنے کے لیے درج ذیل سبسڈی پیکیج کا اعلان کیا گیا:

مسافر بسوں کے لیے 100,000 روپے فی گاڑی۔

ٹو ایکسل مال بردار ٹرکوں کے لیے 70,000 روپے۔

بھاری مال بردار گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہر کے اندر چلنے والی بسوں کو ایندھن کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اضافی 140,000 روپے دیے جائیں گے، تاکہ وہ کرائے نہ بڑھائیں۔ ٹرانسپورٹرز سے تحریری معاہدہ لیا جائے گا کہ وہ کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔

ریلوے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ:

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت پاکستان ریلوے کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا اور وفاقی حکومت اس کا اضافی مالی بوجھ خود برداشت کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت مارکیٹیں بند کرنے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔ گندم کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کے پاس گزشتہ دو سالوں کا اسٹاک موجود ہے۔ گزشتہ سال جب حکومت نے گندم نہیں خریدی تو کاشتکاروں کو نقصان اٹھانا پڑا۔ گندم کی خریداری کا مقصد مارکیٹ میں مداخلت کار کے طور پر استحکام لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کی خریداری کی مد میں نقصان صرف اس لیے برداشت کرتی ہے، تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر آٹا فراہم کیا جا سکے۔ لہٰذا، ہم نے اس سال گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ قیمتیں مستحکم رہیں، کاشتکاروں کو ریٹ ملے اور سب سے بڑھ کر گندم درآمد کرنے کی نوبت نہ آئے۔

پنجاب کی جانب سے سبسڈیز کا اعلان:

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے قومی کفایت شعاری پروگرام کے تحت شہروں کے اندر چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پنجاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہری اب پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس سروس، اسپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں بغیر ٹکٹ سفر کر سکیں گے۔

زرعی شعبے کی مدد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشتکاروں کے لیے ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر براہِ راست سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ مزید برآں رجسٹرڈ موٹر سائیکل سواروں کو 20 لیٹر پیٹرول کے کوٹے پر100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  ہم ان مشکل حالات میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درآمدی تیل پر پاکستان کے زیادہ انحصار نے علاقائی تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالیہ عالمی بحران میں ملک کو متاثر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کو شدید معاشی دباؤ کے باوجود ایک ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور قیمتیں برقرار رکھنے کی مخلصانہ کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ قومی وسائل کی بچت کے لیے ان غیر معمولی حالات میں ذاتی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ عہد بھی کیا کہ عالمی صورتحال مستحکم ہوتے ہی عوام پر معاشی بوجھ مزید کم کیا جائے گا۔

پنجاب اور اسلام آباد میں اقدامات:

پنجاب حکومت نے اورنج لائن، میٹرو بس، اسپیڈو اور گرین الیکٹرو بس سمیت تمام شہری ٹرانسپورٹ کو شہریوں کے لیے بالکل مفت کر دیا ہے۔ کاشتکاروں کے لیے ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر اور موٹر سائیکل سواروں کو 20 لیٹر پٹرول کے کوٹے پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ہفتے سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ اگلے 30 دنوں کے لیے مفت کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس عوامی ریلیف کے لیے وزارت داخلہ 35 کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرے گی۔