Business Recorder - Business & Finance

سرحدی بندش: پاکستانی کین میکر کمپنی کا افغانستان میں 110 ملین ڈالر کا پلانٹ لگانے کا منصوبہ جاری رکھنے کا عزم
پاکستان ایلومینیم بیوریج کینز لمیٹڈ (پی اے بی سی) اکتوبر 2025 سے جاری سرحدی بندش کے باوجود افغانستان میں کروڑوں ڈالرز کی لاگت سے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے منصوبے پر آگے بڑھ رہی ہے۔

جمعہ کو جاری کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستانی کین بنانے والی کمپنی  نے نشاندہی کی کہ اکتوبر 2025 سے افغان سرحد کی طویل بندش، جس کی بنیادی وجہ سرحد پار دہشت گردی اور جاری فوجی آپریشنز ہیں نے افغانستان اور وسطی ایشیائی منڈیوں کے ساتھ تجارت کو معطل کردیا ہے۔

کمپنی نے رپورٹ میں کہا کہ ہماری برآمدی فروخت کا ایک بڑا حصہ یا تو براہِ راست ان منڈیوں کے لیے ہے یا افغان کوریڈور کے ذریعے وہاں پہنچتا ہے، جب تک اس صورتحال کا کوئی پائیدار حل نہیں نکلتا، یہ غیر یقینی صورتحال برآمدی مواقع کو محدود کرنے اور کمپنی کی مسابقتی پوزیشن کو کمزور کرنے کا باعث بنتی رہے گی۔

مزید برآں، ملک کے مجموعی سیکیورٹی حالات دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور اکا دکا واقعات کے باعث حساس بنے ہوئے ہیں جو وقفے وقفے سے لاجسٹکس، نقل و حمل، کاروباری تسلسل اور صارفین کے اعتماد کو متاثر کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمپنی افغانستان میں پلانٹ لگانے کے اپنے اعلان کردہ منصوبے پر پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پی اے بی سی پاکستان نے افغانستان میں 110 ملین ڈالر کی لاگت سے بیوریج کین بنانے کی ایک نئی فیکٹری لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 1.3 ارب کینز ہوگی۔

کمپنی نے مزید اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی سطح پر جاری جغرافیائی سیاسی تناؤ، بشمول غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر حصوں میں جاری کشیدگی، بعض بین الاقوامی بیوریج برانڈز کے بارے میں صارفین کے رجحان کو متاثر کر سکتی ہے۔

پی اے بی سی کے مطابق یہ صورتحال کمپنی کے صارفین  کی جانب سے فراہم کردہ مشروبات کی طلب کو بالواسطہ طور پر متاثر کرسکتی ہے۔