Business Recorder - Sports

پی ایس ایل کمیٹی نے فخر کی اپیل مسترد کر دی، دو میچوں کی پابندی برقرار
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی اپیل خارج کر دی ہے اور بال ٹیمپرنگ (گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ) کی پاداش میں بیٹر پر عائد دو میچوں کی پابندی کو برقرار رکھا ہے۔

پی سی بی نے اس ہفتے کے اوائل میں 35 سالہ کھلاڑی کو دو پی ایس ایل میچوں کے لیے معطل کر دیا تھا، جب وہ اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی چار وکٹوں سے شکست کے دوران اس جرم کے مرتکب پائے گئے تھے۔ فخر زمان نے بعد ازاں اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کا کوئی بھی فیصلہ حتمی اور مکمل تصور کیا جائے گا اور یہ تمام فریقین پر لازم ہوگا۔

اس فیصلے کے بعد فخر زمان جمعہ کو ملتان سلطانز اور 9 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کے میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔