Business Recorder - Business & Finance

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے ملک بھر میں شدید بے چینی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جمعرات کو تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ پٹرولیم  قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ملک کی جاری معاشی ابتری میں ایک انتہائی نازک موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔

حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں 43 فیصد کے بھاری اضافے کا اعلان کیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 458.40 روپے فی لٹر مقرر کردی گئی جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 55 فیصد کا ہوشرُبا اضافہ کیا گیا جو اب 520.35 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر کیا گیا جس نے ملک کی پہلے سے دباؤ کا شکار معیشت میں ہلچل مچادی ہے۔

وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان اضافوں کی تفصیلات بتائیں جن کے تحت پٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 184.49 روپے کا کل اضافہ کیا گیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کم اور متوسط آمدنی والے طبقات کے تحفظ کے لیے تین ماہ کی عارضی سبسڈی کا ذکر بھی کیا۔

تاہم بہت سے لوگ اس طرح کے اقدامات  کے حوالے سے مطمئن نظر نہیں آتے۔

سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کے اس فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس دہری حکمتِ عملی کی نشاندہی کی جس کے تحت پٹرولیم لیوی میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا جب کہ ساتھ ہی پٹرول کی بنیادی قیمت میں بھی 79 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں کل اضافہ 134 روپے فی لٹر تک جاپہنچا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے ایکس پر کہا کہ حکومت مسلسل کہتی رہتی ہے کہ وہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی اور وہ یہ بوجھ خود اٹھانے کی خواہش مند ہے۔

سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات اور تبصرہ نگاروں کے ردِعمل کا ایک طوفان برپا ہے۔

یہاں تک کہ خود مسلم لیگ (ن) کے اپنے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی حکومتی پالیسیوں کے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سعد رفیق نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں شدید اضافے نے مہنگائی کی بدترین لہر کو جنم دیا، حکومت کی اپنی مجبوریاں تو اپنی جگہ، لیکن عام آدمی کیسے گزارا کرے گا؟

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے غریب تو مر جائے گا اور متوسط طبقہ بھی خطِ غربت سے نیچے چلا جائے گا۔

اسی سلسلے میں سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں ایندھن کی قیمتیں اب پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے میں پٹرول کے لیے 48 فیصد اور ڈیزل کے لیے 92 فیصد زیادہ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن پاکستان میں مہنگے پٹرول اور ڈیزل کی وجہ امیروں اور طاقتوروں پر ٹیکس لگانے میں ہچکچاہٹ ہے جبکہ ٹیکس کا زیادہ تر حصہ محنت کش متوسط طبقے سے وصول کیا جارہا ہے۔

اسد عمر کے ان جذبات کو بہت سراہا گیا کیونکہ انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں نے ان کے خیالات کی تائید کی۔

نامور کالم نگار علی معین نوازش نے قیمتوں میں ہونے والے ان اضافوں کو پاکستان کے لیے ممکنہ طور پر تباہ کن قرار دیتے ہوئے یہ دلیل دی کہ اس طرح کی پالیسیاں لوگوں کے رہن سہن کے اخراجات میں ایسے اضافے کا باعث بنیں گی جن کی تلافی ممکن نہیں ہوگی۔

یہ جنگ جلد یا بدیر ختم ہوجائے گی لیکن ایک بار جب خوراک، اشیائے خورونوش اور ٹرانسپورٹ وغیرہ سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ جائیں گی تو وہ تیل کی قیمتیں نیچے آنے کے باوجود دوبارہ کم نہیں ہوں گی!

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تیل کی قیمتوں کا کوئی طویل مدتی جھٹکا  نہیں ہے بلکہ یہ سپلائی کا مسئلہ ہے جو خوش قسمتی سے پاکستان کو درپیش بھی نہیں ہے، کیونکہ ہمارے جہاز (باآسانی) گزر رہے ہیں۔

صحافی وجاہت کاظمی نے ان عوامی سوالات کا جواب دیا کہ حکومت قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیوں کررہی ہے جبکہ پاکستانی ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ (راستے تک) رسائی کا مطلب قیمتوں میں رعایت  ہرگز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ پاکستان کسی قسم کی رعایت (ڈسکاؤنٹ) کا حقدار بن جاتا ہے۔ ہمیں خام تیل بین الاقوامی قیمتوں پر ہی خریدنا پڑتا ہے جو کہ اس وقت بہت زیادہ ہیں۔

اگرچہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا براہِ راست کوئی خاص تعلق نہیں لیکن اس کے باوجود ملک اور بالخصوص یہاں کے شہریوں کو اس کا سارا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔