Business Recorder - Pakistan

کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری؛ حادثات میں 4 افراد جاں بحق، شہر میں رین ایمرجنسی نافذ
کراچی میں  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق اور کم از کم تین زخمی ہو گئے ۔ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر شہر میں رین ایمرجنسی  نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ مزید برسات کی پیشگوئی کردی۔ ملک کے جنوبی حصوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ مسلسل موجود ہے جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش، گرج چمک اور کہیں کہیں ژالہ باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے تحت کراچی ڈویژن سمیت حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، جامشورو، دادو، لاڑکانہ اور سکھر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں معتدل سے تیز برسات کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے موجودہ سسٹم کے زیر اثر ان علاقوں میں ژالہ باری کی بھی وارننگ جاری کی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ کل تک برقرار رہنے کی توقع ہے جو بنیادی طور پر بالائی اور وسطی سندھ کو متاثر کرے گا۔ لاڑکانہ، کشمور، جیکب آباد، سکھر اور خیرپور میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بوند باندی ہو سکتی ہے۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کی وجہ سے کمزور ڈھانچوں مثلاً بجلی کے پول، سائن بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ ژالہ باری اور آندھی سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس لیے کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے مطابق اپنی فصلوں کا انتظام کریں۔

تیز بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن کے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔