Business Recorder - Pakistan

پاک افغان سرحد پر بھارتی سرپرستی یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی ایک آپریشن کے دوران تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جنہیں فتنہ الخوارج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے 8 خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بیان دیا کہ یہ واقعہ پاکستان کے ان  خدشات کی مزید تصدیق کرتا ہے جو افغان عبوری حکومت کی جانب سے اپنی سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے میں بدترین ناکامی کے حوالے سے ظاہر کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمے داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمے داریاں پوری کرے، افغان طالبان حکومت اپنی سر زمین کو خوارج کے استعمال سے روکے۔

آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بلا تعطل مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

ایک روز قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں انٹیلیجنس پر مبنی 2 مختلف کارروائیوں  کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پہلی کارروائی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ضلع بنوں میں کی گئی دوسری کارروائی کے نتیجے میں مزید 3 دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا۔