Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں ملک کا پہلا گرین بانڈ پاکستانی روپے میں لسٹ
پاکستان نے اپنی پائیدار مالیاتی منڈی کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا، اس سلسلے میں ملک کا پہلا گرین بانڈ پاکستانی روپے میں  اسٹاک ایکسچینج پر لسٹ کردیا گیا  جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کے لیے نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنا ہے۔

پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ (پی ایف ایس ایل) کی جانب سے جاری کردہ اس گرین بانڈ کو برطانوی حکومت کے موبی لسٹ پروگرام کی تکنیکی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس بانڈ کا مقصد قابلِ تجدید توانائی ، شفاف زراعت  اور ماحول دوست نقل و حمل  کے منصوبوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنا ہے۔

اس لسٹنگ کی مناسبت سے ایک گونگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزارتِ خزانہ، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، کارانداز پاکستان اور اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر، جین میریٹ نے کہاکہ برطانیہ کو فخر ہے کہ اس نے پرواز گرین بانڈ کے اجرا میں معاونت کی، یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح جدید ترقیاتی مالیات مقامی مارکیٹوں کو ماحولیاتی اقدامات اور پائیدار ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری متحرک کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 2024 میں قائم کردہ سوشل امپیکٹ فنانسنگ کمیٹی کا سوشل امپیکٹ فریم ورک گرین بانڈ کے اجرا جیسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف پبلک فنانسنگ پاکستان کی ترقیاتی اور موسمیاتی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتے، لہٰذا بامعنی اثرات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کیپٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے اور سوشل امپیکٹ فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے نجی سرمائے کا حصول نہایت اہم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026