Business Recorder - World

خلیجی ممالک اور ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا جنگ سے جلد نکلنے کا اشارہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کا خاتمہ قریب ہو سکتا ہے جس سے تہران کی قیادت کے ساتھ براہ راست مذاکرات اور کسی باقاعدہ معاہدے کے بغیر بھی تنازع کے خاتمے کے امکانات کا اشارہ ملتا ہے۔

ان بیانات نے واشنگٹن کے ان بدلتے ہوئے اور بعض اوقات متضاد بیانات کو نمایاں کیا ہے کہ اس جنگ کا خاتمہ کب اور کیسے ہوگا، اس جنگ نے ہزاروں افراد کی جانیں لیں، پورے خطے میں پھیل گئی اور توانائی کی ترسیل میں بے مثال خلل کا باعث بنی۔

صدر ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم بہت جلد (اس جنگ سے) نکل جائیں گے، یہ دو ہفتوں یا شاید تین ہفتوں کے اندر ہوسکتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا کی جانب سے آپریشن ایپک فیوری کے خاتمے کیلئے کامیاب سفارت کاری ایک لازمی شرط ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ایران کے لیے (کسی) معاہدے پر دستخط کرنا ضروری نہیں، بالکل نہیں۔

ایران کی صورتحال پر صدر ٹرمپ کا قوم سے خطاب

امریکہ نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے امریکہ کے 15 نکاتی جنگ بندی فریم ورک کو قبول نہ کیا تو وہ کارروائیاں تیز کر دے گا، اس فریم ورک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار یا یورینیم کی افزودگی کی کوشش نہیں کرے گا اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دے گا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ بدھ کی رات 9 بجے (ای ڈی ٹی) (پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 6 بجے) قوم سے خطاب کریں گے تاکہ ایران کے بارے میں تازہ ترین صورتحال فراہم کی جا سکے۔

روبیو نے فاکس نیوز چینل کے پروگرام ہینیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی وقت براہ راست ملاقات کا امکان موجود ہے اور امریکہ اب اختتام کو دیکھ سکتا ہے۔

روبیو نے مزید کہا کہ یہ (خاتمہ) آج نہیں ہے، یہ کل نہیں ہے، لیکن یہ ہونے والا ہے۔

قطر کے قریب آئل ٹینکر پر حملہ، بحرین اور کویت میں آگ بھڑک اٹھی

بدھ کی صبح سویرے متعدد  حملے کیے گئے جہاں ڈرونز نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا جس سے شدید آگ بھڑک اٹھی جب کہ بحرین میں حکام نے ایرانی حملے کے نتیجے میں ایک غیر اعلانیہ کمپنی کی تنصیب میں آتشزدگی کی اطلاع دی ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنی قطر انرجی کے زیرِ استعمال ایک آئل ٹینکر کو قطری سمندری حدود میں ایرانی کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس سے پانی کی سطح سے اوپر والے حصے کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان یا ماحولیاتی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد تہران کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سرکاری ٹی وی نے 1979 میں اسلامی جمہوریہ کے قیام کی مناسبت سے منائے جانے والے قومی دن کے موقع پر مختلف شہروں میں گاڑیوں کے قافلے، جن پر ایرانی پرچم لہرا رہے تھے اور حکومت نواز ریلیاں دکھائیں۔

علاقائی نائب گورنر احمد نفیسی نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ایران کے سب سے بڑے مسافر ٹرمینل شہید حقانی پورٹ کو رات گئے فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے اسے شہری انفرااسٹرکچر پر ایک مجرمانہ حملہ قرار دیا۔

امریکہ نیٹو کے ساتھ تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے گا، مارکو روبیو

تیل اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں امریکی گھرانوں کے مالی بجٹ پر بوجھ بن رہی ہیں اور نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن پارٹی کے لیے سیاسی دردِ سر بنی ہوئی ہیں۔ رائٹرز/ایپسوس کے ایک سروے کے مطابق، دو تہائی امریکیوں کا ماننا ہے کہ امریکہ کو ایران جنگ سے جلد نکلنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے منگل کو کہا کہ دیگر ممالک کو آگے بڑھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد کرنی چاہیے۔ ان کا یہ بیان صدر ٹرمپ کی اس تنقید کی بازگشت ہے جس میں انہوں نے خاص طور پر نیٹو کے رکن ممالک برطانیہ اور فرانس کو نشانہ بنایا تھا۔

مارکو روبیو نے فاکس نیوز کو بتایا کہ واشنگٹن نیٹو کے دیگر اراکین کی جانب سے امداد کی کمی کو نظر انداز نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازع کے خاتمے کے بعد، ہمیں (ان ممالک کے ساتھ) اس تعلق کا ازسرِ نو جائزہ لینا ہوگا۔