Business Recorder - World

سعودی عرب مئی میں ایشیا کیلئے خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر مقرر کر سکتا ہے
سعودی عرب کی جانب سے ایشیا کے لیے مئی میں خام تیل کی سرکاری قیمتوں (او ایس پی) میں ریکارڈ اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ ایران کی جنگ کے بعد عالمی منڈی میں سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

رائٹرز کے ایک سروے کے مطابق صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے فلیگ شپ عرب لائٹ خام تیل کی قیمت مئی میں 22.50 ڈالر سے 40.50 ڈالر فی بیرل تک  اور عمان کے اوسط ریٹس سے زیادہ پریمیم پر جا سکتی ہے، جو اپریل کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز سے شپنگ میں رکاوٹیں ہیں، جو عالمی تیل کی سپلائی کا اہم راستہ ہے۔ اس صورتحال نے ایشیائی خریداروں کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

گزشتہ ماہ ڈوئی بینچ مارک خام تیل کی قیمت مارکیٹ میں تقریباً 170 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

سعودی آرامکو عام طور پر ہر ماہ کی پانچ تاریخ کے قریب اپنی سرکاری قیمتوں کا اعلان کرتی ہے، جو ایران، کویت اور عراق جیسے ممالک کی قیمتوں کے تعین پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ آرامکو حکام نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔