Business Recorder - Sports

میکسویل اور کونسٹاس آسٹریلوی سینٹرل کانٹریکٹ سے باہر، برینڈن ڈوگیٹ شامل
کرکٹ آسٹریلیا نے سیزن 27-2026 کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی، جس میں تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل اور نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ 37 سالہ میکسویل کو گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور ٹیسٹ کیریئر کی واپسی کے محدود امکانات کے باعث ڈراپ کیا گیا جب کہ کونسٹاس کو ناقص فارم کی سزا ملی۔

دوسری جانب ایشیز سیریز میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر برینڈن ڈوگیٹ پہلی بار کانٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے دوسرے مقامی  آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ فاسٹ بولر مائیکل نیسر اور اسپنر ٹوڈ مرفی کی فہرست میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ انجری کا شکار لانس مورس، میٹ شارٹ اور ریٹائر ہونے والے عثمان خواجہ کے معاہدوں کی تجدید نہیں کی گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اس بار فہرست میں ٹیسٹ کھلاڑیوں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے کیونکہ آسٹریلیا کو بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف اہم سیریز سمیت انگلینڈ کے خلاف 150 ویں سالگرہ کا تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ کانٹریکٹ پانے والے 21 کھلاڑیوں میں پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوسچین جیسے سینئر نام شامل ہیں۔