Business Recorder - Markets

او جی ڈی سی ایل نے اسپن وام ون سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کر دی
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں واقع اسپن وام-1 دریافت سے ایکسٹینڈڈ ویل ٹیسٹنگ(ای ڈبلیوٹی) مرحلے کے تحت گیس اور کنڈنسیٹ کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملک کی بڑی تلاش اور پیداوار کرنے والی کمپنیوں میں شمار ہونے والی اس لسٹڈ کمپنی نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے ذریعے اس پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کنواں لاک ہارٹ ذخیرے میں مکمل کیا گیا ہے، جہاں سے فی الوقت گیس کی پیداوار کی شرح تقریباً 40 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ  اور کنڈنسیٹ کی پیداوار 200 بیرل یومیہ ہے۔ اس گیس کی شمولیت کے ساتھ ہی شیوا میں قائم کردہ ابتدائی پیداواری سہولیات اپنی مکمل صلاحیت پر کام کریں گی، جس سے شیوا اور اسپن وام دونوں کنوؤں کی مجموعی پیداوار تقریباً 100  ایم ایم ایس سی ایف ڈی  گیس اور 800 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ ہو جائے گی۔

اس مشترکہ منصوبے میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا حصہ 35 فیصد، ماری انرجیز لمیٹڈ (بطور آپریٹر) کا 55 فیصد اور اورینٹ پیٹرولیم کا حصہ 10 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع بارگزئی ایکس ون  تلاشی کنویں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔