Business Recorder - Markets - Energy

مشرق وسطی میں کشیدگی سے سپلائی پر خدشات برقرار، خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ
عالمی منڈی میں بدھ کی صبح تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا، جہاں برینٹ کروڈ کے قریبی معاہدوں میں مارچ کے دوران ریکارڈ اضافہ کے بعد بھی مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث مارکیٹ میں بے چینی برقرار رہی۔ اگرچہ یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم عملی پیش رفت نہ ہونے کے باعث سپلائی سے متعلق خدشات برقرار ہیں۔

برینٹ کروڈ کا جون کے لیے فرنٹ منتھ کنٹریکٹ 1.40 ڈالر یا 1.4 فیصد بڑھ کر 105.37 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جو 0430 جی ایم ٹی پر ریکارڈ کیا گیا۔

ایل ایس ای جی کے مطابق، برینٹ نے مارچ میں 1988 سے دستیاب ڈیٹا کے مطابق 64 فیصد کا ریکارڈ ماہانہ اضافہ درج کیا۔

اسی دوران، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز برائے مئی 1.59 ڈالر یا 1.6 فیصد بڑھ کر 102.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔

ماہرین کے مطابق سفارتی کوششوں کے باوجود سمندری حملوں، توانائی تنصیبات کو لاحق خطرات اور محدود پیش رفت کے باعث تیل کی سپلائی پر دباؤ برقرار ہے۔ منگل کو قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی جب غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئیں کہ ایران جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم بعد ازاں قیمتوں میں کچھ بحالی ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ جنگ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے باوجود انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کے باعث سپلائی فوری طور پر بحال نہیں ہو سکے گی۔

آبنائے ہرمز کی بندش بھی ایک بڑا عنصر ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور ایل این جی تجارت گزرتی ہے۔ اس بندش کے باعث اوپیک کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جو مارچ میں یومیہ 7.3 ملین بیرل کم ہو گئی۔

رائٹرز کے سروے کے مطابق 2026 میں برینٹ کروڈ کی اوسط قیمت 82.85 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ اندازوں سے تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے اور یہ اضافہ گزشتہ دو دہائیوں میں سب سے بڑا ہے۔