Business Recorder - Business & Finance

خرم شہزاد خان دوبارہ حبیب میٹرو پولیٹن بینک کے سی ای او مقرر
حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ(ایچ ایم بی) نے اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔ بینک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ خرم شہزاد خان کو مزید تین سال کی مدت کے لیے دوبارہ صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا گیا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق خرم شہزاد خان بینکاری کے شعبے کے ایک تجربہ کار ماہر ہیں جنہیں کارپوریٹ بینکنگ، رسک اور کریڈٹ مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ انویسٹمنٹ اور ٹرانزیکشنل بینکنگ میں تین دہائیوں سے زیادہ کا متنوع تجربہ حاصل ہے۔

خرم شہزاد خان اس سے قبل بینک کے کارپوریٹ اینڈ ٹرانزیکشن بینکنگ گروپ کی سربراہی کر چکے ہیں اور 2018 سے سینٹرل مینجمنٹ کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ مضاربہ اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ لیزنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور حبیب میٹرو فنانشل سروسز(ایچ ایم ایف ایس) کے ڈائریکٹر سمیت مختلف اعلیٰ انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی یونیورسٹی آف روچسٹر سے ایم بی اے  کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ محمد علی آر حبیب کو 30 مارچ 2026 سے دوبارہ بینک کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ حبیب میٹروپولیٹن بینک 1992 میں پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی رجسٹر ہوا تھا۔ یہ بینک حبیب بینک اے جی زیورخ سوئٹزرلینڈ کا ذیلی ادارہ ہے، جو اس بینک کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔