Business Recorder - Pakistan

ڈیزل اور جیٹ فیول کی فراہمی، کویتی سفیر نے پاکستانی جہازوں کیلئے سہولت کی یقین دہانی کرادی
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں کویت کے سفیر نصر عبدالرحمن جاصر المطیری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، توانائی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی ممکنہ لوڈنگ کے لیے مکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کویت کی جانب سے یہ تعاون پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ کویت کی مسلسل حمایت ایسے وقت میں بھی جاری ہے جب دنیا اور خطہ مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات نہایت مضبوط اور دیرینہ ہیں اور یہ صرف سرکاری سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی گہرے جذباتی رشتوں پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ پانچ دہائیوں سے کویت سے پیٹرولیم مصنوعات بالخصوص ڈیزل کی خریداری کر رہا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور شراکت داری کی واضح مثال ہے۔

خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تمام برادر ممالک میں امن اور سلامتی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف خطے میں تنازع کے پرامن حل کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی ضروریات کے مطابق خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے بھی کوششوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

کویتی سفیر نے پاکستان کے تعمیری کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت اور پرامن حل کی حمایت کر کے اہم قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت، عوام اور مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کویت پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026