Business Recorder - Markets - Energy

ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ ختم کرنے کا عندیہ، خام تیل کی قیمتیں گرگئیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق  اشاروں کے بعد ایشیائی منڈیوں میں منگل کے روز تیل کی قیمتیں ابتدائی اضافے کے بعد نیچے آ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر مکمل طور پر کھولے بغیر بھی ایران کے خلاف فوجی مہم ختم کرنے پر آمادہ ہیں۔

برینٹ کروڈ کے مئی کے معاہدے کی قیمت 1.22 ڈالر یا 1.08 فیصد کمی کے بعد 111.56 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ یہ سیشن کے آغاز میں تقریباً 2 فیصد تک بڑھی تھی۔ اسی طرح جون کا  معاہدہ 105.76 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کے مئی فیوچرز بھی 98 سینٹ یا 0.95 فیصد کمی کے بعد 101.90 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی عارضی ردعمل ہے اور حقیقی استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتی۔ دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس معاملے پر لچک دکھانے پر غور کر رہی ہے، تاہم اس سے قبل صدر ٹرمپ ایران کو خبردار کر چکے ہیں کہ اگر اس نے آبی گزرگاہ نہ کھولی تو امریکہ اس کی توانائی تنصیبات کو تباہ کر دے گا۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش، جہاں سے عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد حصہ گزرتا ہے، قیمتوں میں شدید اضافے کا باعث بنی ہے۔ مارچ کے دوران برینٹ میں 59 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو غیر معمولی ہے۔

دریں اثنا، جنگ کے باعث سمندری راستوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ کویت پٹرولیم کارپوریشن کے مطابق اس کا آئل ٹینکر ال سالمی دبئی کی بندرگاہ پر مبینہ ایرانی حملے کا نشانہ بنا، جس سے ممکنہ آئل اسپِل کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ مزید برآں، یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں نے باب المندب کی گزرگاہ کے حوالے سے بھی خدشات بڑھا دیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متضاد بیانات اور غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔