Business Recorder - Sports

آسٹریلوی کوچ کا کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لیے خود کو اہل ثابت کرنے کا چیلنج
آسٹریلوی کوچ ٹونی پوپووچ نے کیوراساؤ  کے خلاف دوستانہ میچ میں نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا چیلنج دیا ہے، تاکہ ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کی تشکیل میں مدد مل سکے۔

منگل کو میلبورن ریکٹینگولر اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ دوستانہ مقابلہ 11 جون سے شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی سرزمین پر سوکرروز کا آخری وارم اپ میچ ہوگا۔ اس سے قبل سڈنی میں کیمرون کے خلاف 1-0 کی جیت میں جیکب اٹالیانو اور 18 سالہ لوکاس ہیرنگٹن نے اپنے دفاعی کھیل سے متاثر کیا تھا۔

پوپووچ نے امید ظاہر کی کہ دیگر نئے کھلاڑی بھی، جن میں اسکاٹش کلب ہائبرنین کے اسٹرائیکر اینٹے سوٹو اور مڈفیلڈر ایلکس رابرٹسن شامل ہیں کل کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کریں گے۔

دنیا کی 82 ویں نمبر کی ٹیم کیوراساؤ، جو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی سب سے چھوٹی ٹیم  ہے، چین کے خلاف شکست کے بعد اب آسٹریلیا کے خلاف واپسی کے لیے پرعزم ہے۔ اس میچ کے بعد آسٹریلوی ٹیم فلوریڈا میں تربیتی کیمپ لگائے گی اور 30 مئی کو میکسیکو سے مقابلہ کرے گی۔ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں آسٹریلیا کا سامنا امریکہ اور پیراگوئے سے ہوگا۔