Business Recorder - Sports

میامی اوپن فائنل : جینک سینر نے لیہیکا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
میامی اوپن کے بارش سے متاثرہ فائنل میں اٹلی کے جینک سینر نے چیک جمہوریہ کے جیری لیہیکا کو 6-4، 6-4 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

سینر دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک بھی سیٹ ہارے بغیر باوقار  سن شائن ڈبل کا اعزاز حاصل کیا۔عالمی نمبر دو اطالوی کھلاڑی نے اپنی پہلی سروس پر 92 فیصد پوائنٹس حاصل کیے اور میچ کے دوران تمام بریک پوائنٹس بچا کر اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

بارش کی وجہ سے میچ کے آغاز اور دوسرے سیٹ کے دوران تقریباً 90 منٹ کا تعطل رہا، جس میں سینر اپنی ٹیم کے ساتھ فٹ بال کھیل کر خود کو متحرک رکھتے رہے۔

جیت کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سینر نے کہا کہ  یہ مقام حاصل کرنے کے لیے ہم نے سخت محنت کی ہے، پہلی بار  سن شائن ڈبل مکمل کرنا ناقابل یقین ہے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

لیہیکا، جو اپنے پہلے ماسٹرز 1000 فائنل میں کھیل رہے تھے نے دوسرے سیٹ میں سخت مزاحمت کی لیکن سینر نے فیصلہ کن لمحات میں برتری حاصل کر کے چیمپئن شپ پوائنٹ پر شاندار فور ہینڈ والی کے ذریعے میچ اپنے نام کیا۔

سینر 2017 میں راجر فیڈرر کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ اب نوواک جوکووچ، آندرے آگاسی اور پیٹ سمپراس جیسے عظیم کھلاڑیوں کی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے یہ تاریخی اعزاز جیتا ہے۔