Business Recorder - Markets

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.16 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو روپیہ 279.17 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی سطح پر پیر کو امریکی ڈالر کی پوزیشن مستحکم رہی، جو جولائی کے بعد اپنے بہترین ماہانہ اضافے کی جانب گامزن ہے۔ سرمایہ کار مشرقِ وسطیٰ میں طویل جنگ کے اثرات کے باعث تشویش کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے جاپانی ین 160 کی اہم سطح سے بھی نیچے گر گیا ہے۔ چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ناپنے والا  ڈالر انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 100.14 پر رہا۔

یورو کی قیمت 1.1512 ڈالر رہی، جو مارچ میں 2.5 فیصد کمی کے ساتھ جولائی کے بعد اپنی بدترین ماہانہ مندی کی طرف بڑھ رہا ہے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.32585 ڈالر پر مستحکم رہا مگر رواں ماہ اس میں مجموعی طور پر 1.7  فیصد کی کمی متوقع ہے۔

علاوہ ازیں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔ یمنی حوثیوں کی جانب سے ہفتہ وار تعطیلات کے دوران اسرائیل پر پہلے حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دائرہ کار میں وسعت آئی ہے، جس سے برینٹ کروڈ ریکارڈ ماہانہ اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

برینٹ کروڈ کے سودے 3.94 ڈالر یا 3.5 فیصد اضافے کے ساتھ 116.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 1.86 ڈالر یا 1.87 فیصد اضافے کے بعد 102.14 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔