Business Recorder - Pakistan

اسحاق ڈار کی کل چین روانگی، علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے
دفترِ خارجہ نے  بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر کل (منگل کو) چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹیجک تعاون کی شراکت داری ہے، جس کی بنیاد علاقائی اور عالمی امور پر قریبی ہم آہنگی اور باقاعدہ مشاورت پر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کو علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ چار ملکی مشاورتی اجلاس کی میزبانی مکمل کی ہے۔

دفترِ خارجہ نے واضح کیا کہ ایک روز قبل کندھے میں ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے طبی ماہرین کے آرام کے مشورے کے باوجود اسحاق ڈار کا چین کے دورے پر جانے کا فیصلہ اس اہمیت کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو اسلام آباد میں مصر کے وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران اسحاق ڈار کے کندھے میں چوٹ آئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انہیں اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے اسٹیج کی طرف جاتے ہوئے توازن کھو کر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔