Business Recorder - Sports

سنگل فارمیٹ پر فوکس، کوہلی کی آئی پی ایل میں دھواں دھار انٹری
ویرات کوہلی کی بین الاقوامی مصروفیات میں کمی کے فیصلے نے ان کی رنز بنانے کی جستجو کو کم نہیں کیا، جس کا ثبوت آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں ان کی 69 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز ہے جس نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو فتح دلائی۔

37 سالہ کوہلی 2024 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس انہوں نے 123 ٹیسٹ پر مشتمل اپنے طویل کیریئر کا بھی اختتام کر دیا تھا، جس کے بعد اب وہ صرف ون ڈے فارمیٹ تک محدود ہیں۔

بنگلورو کے کپتان رجت پاٹیدار نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح کے بعد کہا کہ کوہلی اپنے عروج پر ہیں اور ان کی نیٹ پریکٹس میں وہی پرانی توانائی اور غلبہ پانے کی تڑپ نظر آتی ہے۔ کوہلی، جنہوں نے اسٹیڈیم میں گونجتے اپنے نام کے نعروں کے درمیان فاتحانہ شاٹ کھیلا کا کہنا تھا کہ صرف ایک فارمیٹ کھیلنے سے انہیں ذہنی طور پر ہشاش بشاش رہنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 15 سال کے مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ ذہنی تھکاوٹ  کا شکار ہو سکتے تھے، اس لیے یہ وقفے ان کے لیے بہت مفید ثابت ہوئے۔

یہ جیت بنگلورو کے لیے جذباتی اہمیت کی حامل بھی تھی، کیونکہ گزشتہ سال پہلی آئی پی ایل ٹرافی کی خوشیاں اسٹیڈیم کے باہر بھگڈر میں 11 افراد کی ہلاکت کے باعث سوگ میں بدل گئی تھیں۔ اس حادثے کی یاد میں بنگلورو نے 11 نشستیں خالی رکھیں، کھلاڑیوں نے وارم اپ کے دوران 11 نمبر کی شرٹس پہنیں اور میچ کے دوران سیاہ پٹیاں باندھ کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔