Business Recorder - Pakistan

پی آئی اے کی لندن کے لیے پروازوں کی بحالی، 6 سال بعد پہلا طیارہ اسلام آباد سے روانہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی پرواز پی کے  785 اتوار کو 325 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہو گئی، جو چھ سال کے طویل وقفے کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت کے لیے قومی ایئر لائن کے آپریشنز کی باقاعدہ بحالی ہے۔

یہ پیش رفت برطانوی حکام کی جانب سے جولائی میں عائد پابندی ختم کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے بعد پی آئی اے نے اکتوبر 2025 میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کے ساتھ برطانیہ کی مارکیٹ میں دوبارہ قدم رکھا تھا۔ ایئر لائن فی الحال مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں چلا رہی ہے اور اب برطانیہ کے دیگر شہروں تک اپنے نیٹ ورک کو بتدریج وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے آپریشنز مئی 2020 میں کراچی میں ایئربس اے 320 کے حادثے کے بعد معطل کر دیے گئے تھے، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس واقعے اور پائلٹس کے لائسنسنگ کے معیار سے متعلق خدشات کے باعث برطانیہ اور یورپی ریگولیٹرز نے فضائی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

آج کی افتتاحی پرواز کو سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے رخصت کیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں پی آئی اے کنسورشیم کے چیئرمین عارف حبیب اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ایک لکی ڈرا کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ایک خوش نصیب مسافر نے 660  سی سی کار جیتی، جبکہ دیگر مسافروں میں یادگاری تحائف تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پروازوں کی بحالی سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے لندن آپریشنز کی بحالی پر پی آئی اے کو مبارکباد پیش کی۔ قومی ایئر لائن برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر پی آئی اے کے سی ای او نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

پی آئی اے 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے بھی ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر پاکستان اور لندن کے درمیان ہفتہ وار چار پروازیں چلائی جائیں گی، جن میں سے تین اسلام آباد اور ایک لاہور سے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لندن ایئر لائن کی پہلی بین الاقوامی منزل تھی اور اس روٹ کے ساتھ پی آئی اے کی 71 سالہ تاریخ وابستہ ہے۔ دریں اثنا، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بھی پی آئی اے کی پرواز کے استقبال کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل پرواز کا استقبال کریں گے اور لندن سے پہلی واپسی کی پرواز کے مسافروں کو رخصت کریں گے۔