Business Recorder - World

کرسٹی نویم کی برطرفی کے بعد لیوانڈووسکی بھی عہدے سے الگ، امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی (ڈبلیوایچ ایس) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کوری لیوانڈووسکی، جو سابق سیکریٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم کے معاون تھے، اب اس محکمے میں کام نہیں کر رہے۔

محکمے کے ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ لیوانڈووسکی کا اب  ڈی ایچ ایس  میں کوئی کردار نہیں رہا۔ واضح رہے کہ لیوانڈووسکی، کرسٹی نویم کے ساتھ بطور اعزازی مشیر وابستہ تھے۔ وہ اس سے قبل 2016 کے انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مہم کے مینیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لیوانڈووسکی نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ان کی روانگی کی تصدیق سب سے پہلے پولیٹیکو نے رپورٹ کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں کرسٹی نویم کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مغربی نصف کرہ  میں ان کی سکیورٹی پالیسیوں کے فروغ کے لیے ایک نئے منصوبے شیلڈ آف دی امریکہ کی خصوصی مندوب بنیں گی۔ کرسٹی نویم کی جگہ سابق امریکی سینیٹر مارک وین ملن کو محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جن کی منگل کو سینیٹ نے توثیق کر دی تھی۔

لیوانڈووسکی اور کرسٹی نویم کے قریبی تعلقات شدید جانچ پڑتال کی زد میں رہے۔ رواں ماہ کے شروع میں ایک کانگریسی سماعت کے دوران ایک ڈیموکریٹک قانون ساز نے کرسٹی نویم سے براہِ راست سوال کیا تھا کہ کیا ان کے لیوانڈووسکی کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں جس پر نویم نے اس سوال کو زرد صحافت قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

بدھ کو گیانا میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں لیوانڈووسکی، کرسٹی نویم کے ساتھ نظر آئے تھے، جن میں وہ گیانا کے صدر عرفان علی کے ساتھ ملاقاتوں میں ان کے پہلو میں موجود تھے۔

کرسٹی نویم اب اپنے نئے کردار میں ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ کرسٹوفر لینڈو کو رپورٹ کرتی ہیں۔ رواں ہفتے کے اوائل میں محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے رائٹرز کو یہ بتانے سے انکار کر دیا تھا کہ لیوانڈووسکی اس دورے پر نویم کے ساتھ کیوں موجود تھے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی حیثیت میں محکمہ خارجہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔