Business Recorder - News

یوکرینی ڈرون حملوں سے روس کی اوست لُوگا بندرگاہ کو نقصان، آگ بھڑک اٹھی
روس کی پیٹرولیم برآمدات کے بڑے مراکز میں سے ایک اوست لُوگا  بندرگاہ اتوار کو یوکرینی ڈرون حملے میں متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ شمالی لینن گراڈ ریجن کے گورنر الیگزینڈر دروز ڈینکو نے ٹیلی گرام پر اس واقعے کی تصدیق کی۔

دروز ڈینکو کے مطابق پورے خطے میں مجموعی طور پر 36 ڈرونز مار گرائے گئے۔

اوست لُوگا بندرگاہ جسے روس کی تیل کی پائپ لائنوں کی اجارہ دار کمپنی ’ٹرانس نیفٹ‘  چلاتی ہے، روزانہ تقریباً 7 لاکھ بیرل تیل کی برآمدات سنبھالتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بندرگاہ سے 2025 میں 32.9 ملین میٹرک ٹن تیل کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

یوکرین باقاعدگی سے روس کی تیل برآمد کرنے والی تنصیبات اور ریفائنریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، تاکہ ماسکو کی جنگی معیشت کو کمزور کیا جا سکے۔